17 C
Lahore
Tuesday, December 16, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںسیلفی کے بہانے کبڈی کے کھلاڑی کو قتل کردیا گیا

سیلفی کے بہانے کبڈی کے کھلاڑی کو قتل کردیا گیا


تصویر:بھارتی میڈیا

بھارتی ریاست پنجاب کے شہر موہالی میں جاری کبڈی ٹورنامنٹ کے دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں نامعلوم حملہ آوروں نے سیلفی کے بہانے فائرنگ کر کے ایک کبڈی کے کھلاڑی کو قتل کر دیا۔

بھارتی پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت رانا بالاچوریا کے نام سے ہوئی ہے، گزشتہ روز موٹر سائیکل پر سوار دو سے تین افراد کبڈی گراؤنڈ میں آئے اور کھلاڑیوں کے قریب جا کر تصویر بنانے کا بہانہ کیا، اسی دوران انہوں نے اچانک رانا بالاچوریا پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

حملے میں رانا بالاچوریا کے چہرے اور جسم کے اوپری حصے پر چار سے پانچ گولیاں لگیں، شدید زخمی حالت میں انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

پولیس نے بتایا کہ حملہ آور تصویر کھینچنے کے بہانے کھلاڑیوں کے قریب آئے اور اچانک فائرنگ شروع کر دی، ہم مختلف پہلوؤں سے تفتیش کر رہے ہیں، اس مرحلے پر کسی حتمی نتیجے پر پہنچنا قبل از وقت ہے۔

 پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں اور واقعے کو گینگ وار کے تناظر میں بھی دیکھا جا رہا ہے۔

دریں اثنا بدنام زمانہ بمبیہا گینگ نے سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں اس قتل کی ذمے داری قبول کر لی ہے، گینگ کا دعویٰ ہے کہ رانا بالاچوریا نے پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قاتلوں کو پناہ دی تھی، مقتول کا تعلق مبینہ طور پر جگو بھگوان پوریا اور لارنس بشنوئی کے مخالف گروہوں سے تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات