آسٹریلیا میں حملہ آور کو قابو کرنے والے شہری کے والد محمد فاتح نے کہا کہ میرے بیٹے کی بہادری سے درجنوں بے گناہوں کی جانیں بچ گئیں۔
سڈنی میں عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے محمد فاتح نے کہا کہ احمد الاحمد کی بہادری نے آسٹریلیا سمیت پوری دنیا میں شامیوں کا سر فخر سے بلند کیا۔
ان کا کہنا ہے کہ مسلح حملہ آور سے 10 میٹر کی دوری پر کھڑے احمد نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے بے گناہوں کی جانیں بچائیں۔
انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی وزیرِ اعظم اور اعلیٰ عہدے داروں نے احمد الاحمد سے ملاقاتیں کر کے ان کی بہادری کی تعریف کی۔
