17 C
Lahore
Tuesday, December 16, 2025
ہومقومی خبریںحکومت کا PTI قیادت کی بانی سے ملاقات کرانے کا اشارہ

حکومت کا PTI قیادت کی بانی سے ملاقات کرانے کا اشارہ


حکومت کا پی ٹی آئی کی قیادت کو اس کے بانی سے ملاقات کرانے کی اجازت دینے کا اشارہ دیا ہے۔ 

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا رویہ بہتر ہوا ہے، پی ٹی آئی والے جیل مینول کی پاس داری کریں تو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہو جائے گی۔

عطا تارڑ نے کہا کہ جیل مینئول کی خلاف ورزی کوئی بھی کرے گا اس کی ملاقات بند ہو گی۔

جیو کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ میں گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ جو اشخاص ملاقات کے قواعد کی خلاف ورزی کرتے گئے ان پر کراس لگتا گیا۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا ناشتہ غریب کے چار دن کے کھانے کے برابر ہے، انھیں ایکسرسائز کے لیے ٹریڈ مل ملی ہوئی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات