14 C
Lahore
Tuesday, December 16, 2025
ہومغزہ لہو لہوبھارت میں شعیب ملک کا مجسمہ؟ سوشل میڈیا پر دلچسپ بحث چھڑ...

بھارت میں شعیب ملک کا مجسمہ؟ سوشل میڈیا پر دلچسپ بحث چھڑ گئی



بھارت میں فٹبال کے عالمی سپر اسٹار لیونل میسی کے اعزاز میں نصب کیا گیا ایک دیوہیکل مجسمہ سوشل میڈیا پر تعریف کے بجائے مزاحیہ بحث کا مرکز بن گیا ہے۔

مجسمہ دیکھ کر شائقین کی بڑی تعداد کو میسی کم اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک زیادہ یاد آگئے۔

کلکتہ میں میسی کے بھارت کے GOAT ٹور کے موقع پر 70 فٹ بلند (21 میٹر) لوہے کا مجسمہ نصب کیا گیا، جس میں میسی کو ورلڈ کپ ٹرافی تھامے دکھایا گیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ مجسمہ فٹبال لیجنڈ کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے بنایا گیا ہے، مگر جیسے ہی اس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر آئیں، صارفین نے فنکارانہ محنت کے بجائے اس کی مشابہت پر توجہ مرکوز کرلی۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ مجسمے کے چہرے کے خدوخال، داڑھی اور مجموعی انداز میسی سے زیادہ شعیب ملک سے ملتے جلتے ہیں۔ کئی صارفین نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ ’’یہ میسی کا مجسمہ ہے یا شعیب ملک کا فٹبال ورژن؟‘‘ جبکہ کچھ نے اسے ’’میسی پلس شعیب ملک کولیبریشن‘‘ قرار دے دیا۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

دلچسپ تبصرے یہیں نہیں رکے، کچھ صارفین نے کہا کہ اگر نام نہ بتایا جاتا تو وہ اسے پاکستانی کرکٹ اسٹار سمجھ بیٹھتے، جبکہ چند نے مذاق میں تجویز دی کہ اب شعیب ملک کو خود آ کر اس مجسمے کے ساتھ تصویر بنوانی چاہیے۔

دوسری جانب، میسی کے مداحوں کا کہنا ہے کہ مجسمہ بنانے کا مقصد نیت اور جذبہ ہوتا ہے، چہرے کی سو فیصد مشابہت ممکن نہیں۔ ان کے مطابق یہ مجسمہ بھارت میں فٹبال کے بڑھتے ہوئے جنون اور میسی کی مقبولیت کا ثبوت ہے۔

بہرحال، یہ مجسمہ میسی سے زیادہ میم میٹریل بن چکا ہے اور سوشل میڈیا پر بحث جاری ہے کہ یہ فٹبال کے GOAT کی یادگار ہے یا غیر ارادی طور پر کرکٹ اور فٹبال کا دلچسپ ملاپ۔ ایک بات طے ہے کہ اس مجسمے نے کلکتہ سے کہیں زیادہ انٹرنیٹ پر گول کر دیا ہے۔

https://www.facebook.com/reel/2163709527370220/

 

مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات