14 C
Lahore
Friday, December 19, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبونڈی بیچ کے حملہ آوروں نے نومبر میں فلپائن کا دورہ کیا،...

بونڈی بیچ کے حملہ آوروں نے نومبر میں فلپائن کا دورہ کیا، فلپائن حکومت کی تصدیق


تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا

فلپائن کی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ بونڈی بیچ کے حملہ آوروں نے نومبر میں فلپائن کا دورہ کیا۔

فلپائن امیگریشن کے مطابق بونڈی بیچ کے حملہ آور بھارتی شہری کی حیثیت سے فلپائن پہنچے تھے۔ حملہ آور باپ اور بیٹے نے گزشتہ ماہ بھارتی پاسپورٹ پر فلپائن کا سفر کیا۔

اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ 50 سالہ ساجد اکرم اور 24 سالہ نوید اکرم یکم نومبر کو سڈنی سے فلپائن پہنچے اور دونوں باپ بیٹے 28 نومبر کو فلپائن سے واپس چلے گئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی پولیس پہلے ہی کہہ چکی ہے کہ دونوں حملہ آور گزشتہ ماہ فلپائن گئے تھے، آسٹریلوی پولیس حملہ آوروں کے فلپائن کے سفر کا مقصد جاننے کے لیے تحقیقات کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ اتوار کو سڈنی کے بونڈی بیچ پر 2 افراد نے شہریوں پر فائرنگ کی تھی، اس واقعے میں 15 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوئے تھے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات