14 C
Lahore
Wednesday, December 17, 2025
ہومغزہ لہو لہوایونجرز: ڈومز ڈے کا ٹیزر لیک، اسٹیو راجرز کی واپسی سمیت اہم...

ایونجرز: ڈومز ڈے کا ٹیزر لیک، اسٹیو راجرز کی واپسی سمیت اہم انکشافات


مارول اسٹوڈیوز کی آنے والی فلم ایونجرز ڈومز ڈے کا ایک مبینہ ٹیزر سوشل میڈیا پر لیک ہوگیا جس نے مداحوں میں جوش و خروش کی نئی لہر دوڑا دی۔

لیک ہونے والے ٹیزر میں کئی بڑے کرداروں کی واپسی کے اشارے ملتے ہیں جن میں سب سے نمایاں نام اسٹیو راجرز (کیپٹن امریکا) کا ہے۔

ہالی ووڈ کے معروف لیکر ڈینیئل رِچٹمین کے مطابق مارول فلم کی ریلیز سے قبل سنیما گھروں میں خصوصی طور پر کئی مختصر ٹیزرز جاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

یہ بات بھی دلچسپی سے خالی نہیں کہ پہلے ٹیزر میں اسٹیو راجرز کو ایک بار پھر ایکشن میں دکھایا گیا ہے حالانکہ وہ ایونجرز اینڈ گیم کے اختتام پر ریٹائر ہو چکے تھے۔

آن لائن گردش کرنے والی کم معیار کی ویڈیو میں اسٹیو راجرز کو موٹر سائیکل سے اترتے ہوئے اپنے گھر میں داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

وہ ایک لمحے کے لیے اپنے پرانے سوٹ کو حسرت بھری نگاہ سے دیکھتا ہے، پھر ایک ننھے بچے کی طرف محبت سے دیکھتا ہے۔ پس منظر میں ایونجرز تھیم کی مدھم پیانو دھن سنائی دیتی ہے۔

اسی کے ساتھ ایک اور 10 سیکنڈ کی مختصر کلپ بھی منظرِ عام پر آئی ہے جس میں ایک روبوٹک بازو ٹونی اسٹارک کے زخمی جسم کا علاج کرتا دکھائی دیتا ہے، جس نے مداحوں میں نئی قیاس آرائیوں کو جنم دیا ہے۔

تاہم لیک ہونے والے مبینہ ٹیزر کی ویڈیوز کے خراب معیار کی وجہ سے یہ خیال بھی تقویت پکڑ رہا ہے کہ یہ فوٹیجز مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے تیار کی گئی ہوں۔

اس کے باوجود متعدد میڈیا رپورٹس کے مطابق مارول نے ان ویڈیوز کے خلاف نوٹسز جاری کیے ہیں، جس سے امکان ظاہر ہوتا ہے کہ یہ لیکس حقیقی ہو سکتی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق اس ٹیزر کو باضابطہ طور پر رواں ہفتے فلم Avatar: Fire and Ash کی اسکریننگ سے قبل سنیما گھروں میں دکھایا جائے گا۔

اسی دوران روسو برادران نے آج اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک قریبی شاٹ تصویر شیئر کی ہے جس میں موٹر سائیکل کے پہیے کا حصہ دکھائی دیتا ہے۔ اسے بھی لیک ٹیزر کے منظر سے جوڑا جا رہا ہے۔

ڈینیئل رچٹمین کے مطابق آئندہ دنوں میں مزید ٹیزرز بھی سامنے آئیں گے جن میں ایک ٹیزر تھور پر، ایک رابرٹ ڈاؤنی جونیئر کو ڈاکٹر ڈوم کے کردار میں دکھائے گا جبکہ آخری ٹیزر فلم کی مکمل کاسٹ پر مرکوز ہوگا۔

 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات