14 C
Lahore
Wednesday, December 17, 2025
ہومانٹرٹینمنٹانوپم کھیر کا فلائٹ چھوٹنے پر ٹرین سے سفر

انوپم کھیر کا فلائٹ چھوٹنے پر ٹرین سے سفر


—تصاویر بشکریہ بھارتی میڈیا

معروف بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر نے وارانسی سے کھجوراہو جانے والی انڈیگو کی کنیکٹنگ پرواز چھوٹ جانے کے بعد ٹرین کے ذریعے سفر کیا اور اس تجربے کو دلچسپ قرار دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انوپم کھیر نے اپنی انسٹا گرام اسٹوریز میں بتایا ہے کہ میں نے علی الصبح ٹرین پکڑی تاکہ کھجوراہو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کر سکوں، جہاں میری فلم ’تنوی دی گریٹ‘ کو افتتاحی فلم کے طور پر پیش کیا جانا ہے۔

اداکار نے ٹرین کی کھڑکی کے پاس بیٹھ کر بنائی گئی ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔

—تصاویر بشکریہ بھارتی میڈیا
—تصاویر بشکریہ بھارتی میڈیا

ایک اور اسٹوری میں انہوں نے بتایا ہے کہ میں صبح 5 بج کر 15 منٹ پر وارانسی سے روانہ ہوا تھا، اب ساڑھے 10 بج رہے ہیں، 5 گھنٹے ہو چکے ہیں اور ابھی 2 گھنٹے مزید باقی ہیں، یہ ٹرین کا سفر واقعی مزے دار ہے۔

اداکار نے بھارتی ریلوے کی سہولتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ٹرینوں کی حالت یورپ کی ٹرینوں سے کم نہیں، ریلوے بہت اچھی ہے، اس پر فخر محسوس ہوتا ہے، مجھے بہت پسند آئی، ویل ڈن انڈین ریلوے۔

واضح رہے کہ جس کوچ میں اداکار سفر کر رہے تھے اس میں انوپم کھیر سمیت صرف چند ہی مسافر موجود تھے۔

واضح رہے کہ پیر کے روز انوپم کھیر حیدرآباد سے وارانسی کے راستے کھجوراہو جا رہے تھے، تاہم وارانسی پہنچنے پر انہیں بتایا گیا کہ آگے کی فلائٹ منسوخ ہو چکی ہے، اس پر انہوں نے وارانسی میں قیام کیا، اچھے کھانوں سے لطف اٹھایا اور شام کو مندر میں حاضری دی۔

انوپم کھیر حال ہی میں اپنی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’تنوی دی گریٹ‘ میں نظر آئے ہیں جو 18 جولائی کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی، فلم میں شبھانگی دت نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

انوپم کھیر جلد ہی سورج برجاتیا کی آنے والی فلم میں بھی دکھائی دیں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات