21 C
Lahore
Tuesday, December 16, 2025
ہومقومی خبریںاسلام آباد ہائیکورٹ نے افغان شہری کو ڈی پورٹ کرنے سے روک...

اسلام آباد ہائیکورٹ نے افغان شہری کو ڈی پورٹ کرنے سے روک دیا


فائل فوٹو

اسلام آباد ہائی کورٹ نے افغان شہری بختی جان کو عارضی طور پر افغانستان ڈی پورٹ کرنے سے روک دیا۔

عدالت نے وزارت سیفران کو درخواست گزار کے پروف آف رجسٹریشن کارڈ سے متعلق درخواست پر ایک ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ رجسٹریشن ریکارڈ کے مطابق درخواست گزار کے والد 1974 سے پاکستانی شہری ہیں، وزارت سیفران اور نادرا کو درخواستیں دیں مگر کارروائی نہیں ہوئی۔

جسٹس محسن کیانی نے ریمارکس میں کہا کہ درخواست گزار کو اپنا پی او آر کارڈ منسوخ کرا کے پھر شہریت کی درخواست دینا پڑے گی۔ شہریت کے لیے پی او آر کارڈ کی منسوخی لازمی ہے۔

عدالت نے کیس کی سماعت اگلے ماہ تک ملتوی کر دی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات