10 C
Lahore
Tuesday, December 16, 2025
ہومخاص رپورٹکلاک ٹاور کی چھت سے خانۂ کعبہ کے روح پرور مناظر

کلاک ٹاور کی چھت سے خانۂ کعبہ کے روح پرور مناظر


— فائل فوٹو

پاکستان کے مقبول ترین ٹی وی چینل جیو نیوز کے اینکر پرسن مبشر ہاشمی نے کلاک ٹاور کی چھت سے خانۂ کعبہ کے روح پرور مناظر پر مشتمل ویڈیو شیئر کردی۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اینکر پرسن نے مختلف ویڈیوز شیئر کی ہیں۔

مبشر ہاشمی ان دنوں سعودی عرب میں موجود ہیں، حال ہی میں انہوں نے اپنے والدین کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کی ہے۔

اس سے قبل انہوں نے دنیا کی بلند ترین عمارتوں میں سے ایک کلاک ٹاور کی 76ویں منزل سے خانہ کعبہ کے دلکش مناظر سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ شیئر کیے۔

مختصر ویڈیو میں انہوں نے خانہ کعبہ کے اطراف موجود تاریخی مقامات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا اور بذریعہ ٹیلی اسکوپ مکہ مکرمہ کے مختلف مقامات کا نظارہ بھی کروایا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات