مومن آباد میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے دو افراد زخمی ہوگئے، ٹینکر چھوڑ کر بھاگنے والے ڈرائیور کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مومن آباد میں ٹینکر کی جانب سے شہریوں کو زخمی کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے، ٹینکر کی ٹکر سے دو راہگیر زخمی ہوگئے جن میں شبانہ نامی خاتون بھی شامل ہے۔
دو راہگیروں کو ٹکر مارنے کے بعد ڈرائیور نے فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم لوگوں نے اسے پکڑلیا جسے پولیس نے گرفتار کرلیا۔
