10 C
Lahore
Tuesday, December 16, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںٹائمز اسکوائر پر پی ایس ایل کے رنگ بکھر گئے

ٹائمز اسکوائر پر پی ایس ایل کے رنگ بکھر گئے


نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے رنگ بکھر گئے۔

شدید سردی کے باوجود پی ایس ایل اور کرکٹ فینز کی بڑی تعداد ٹائمز اسکوائر پہنچی، جہاں ایونٹ کی ٹرافی نمائش کی گئی۔

پی ایس ایل ٹرافی کو خصوصی بس کے ذریعے ٹائمز اسکوائر لے جایا گیا تھا۔

اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی اور پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر کے ساتھ ٹیم کے قومی ٹیم کے کئی کھلاڑی بھی موجود تھے۔

شان مسعود، سلمان علی آغا، فہیم اشرف، صائم ایوب، سعود شکیل اور ابرار احمد بھی ٹرافی کے ہمراہ ٹائمز اسکور پہنچے تھے۔

نیویارک میں کرکٹ فینز کی بڑی تعداد نے کھلاڑیوں اور چیئرمین پی سی بی کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات