11 C
Lahore
Tuesday, December 16, 2025
ہومقومی خبریںمجھے بلاکر نواز شریف کے بیان کی مذمت کرنے کا کہا گیا،...

مجھے بلاکر نواز شریف کے بیان کی مذمت کرنے کا کہا گیا، خواجہ آصف


وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ مجھے بلا کر کہا گیا کہ نواز شریف کے بیان کی مذمت کرو۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ 9 مئی پر فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، یہ بانی پی ٹی آئی اور فیض حمید کا جوائنٹ وینچر تھا۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو بانی پی ٹی اکیلے یہ سب کچھ نہیں کرسکتے تھے، مجھے بلا کر کہا گیا کہ نواز شریف کے بیان کی مذمت کرو۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ میں نے جواب دیا کہ نواز شریف میرا لیڈر ہے، میں کیسے مذمت کروں؟

اُن کا کہنا تھا کہ مجھے کہا گیا کہ اگر آپ نواز شریف کے بیان کی مذمت کر دیں گے تو آپ کے نیب کیسز ختم ہوجائیں گے، میں نے کہا مجھے یہ قابل قبول نہیں۔

خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ یہ معاملہ ایک طرف اور بھی جانا چاہیے، وہ عدلیہ جس نے نواز شریف سے اپیل کا حق بھی چھین لیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات