21 C
Lahore
Tuesday, December 16, 2025
ہومقومی خبریںکے پی پولیس نے صوبائی حکومت سے خصوصی الاؤنس مانگ لیا

کے پی پولیس نے صوبائی حکومت سے خصوصی الاؤنس مانگ لیا


فائل فوٹو

خیبرپختونخوا پولیس نے صوبائی حکومت سے خصوصی الاؤنس مانگ لیا، اس سلسلے میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو سمری ارسال کردی گئی ہے۔

سمری کے مطابق خیبرپختونخوا پولیس دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن پر فرائض انجام دے رہی ہے، پولیس فورس نے قیمتی جانوں سمیت بھاری قربانیاں دی ہیں۔

سمری کے متن میں کہا گیا ہے کہ بم دھماکوں اور ٹارگٹ حملوں کے خطرات بدستور موجود ہیں، سخت حالات کے باوجود خیبرپختونخوا پولیس کو اضافی مالی مراعات حاصل نہیں،  تجویز ہے کہ پولیس کو بنیادی تنخواہ کے برابر الاؤنس دیا جائے۔

سمری کے مطابق خصوصی الاؤنس سے اہلکاروں کے حوصلے اور کارکردگی میں اضافہ ہوگا، مجوزہ الاؤنس سے ماہانہ 4 ارب 23 کروڑ روپے سے زیادہ کا مالی بوجھ پڑے گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات