11 C
Lahore
Tuesday, December 16, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںپی ایس ایل 11 کی وجہ سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ...

پی ایس ایل 11 کی وجہ سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ بنگلا دیش میں ردوبدل ہو گا، ذرائع


پاکستان سپر لیگ  (پی ایس ایل) 11 کی وجہ سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ بنگلا دیش میں ردوبدل ہو گا، پاکستان کو مارچ اپریل میں بنگلادیش کا دورہ کرنا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 ٹیسٹ میچز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں، دورے میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز بھی شامل ہیں۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے 26 مارچ سے 3 مئی تک پی ایس ایل کا اعلان کیا ہے، سیریز ری شیڈول ہو گی، دونوں بورڈز کے درمیان بات چیت جاری ہے،  میچز کی تعداد میں کمی نہیں ہو گی، ونڈو تلاش کی جا رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 ٹیسٹ ورلڈ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں، جلد مناسب ونڈو کا اعلان کر دیا جائے گا، وائٹ بال سیریز میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کے شیڈول میں رد و بدل ہو سکتی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات