وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ایک ملاقات کے دوران سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید سے کہا کہ رانا بہت موٹا ہو گیا ہے اسے دوبارہ اسمارٹ بناؤ۔
وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے ایک انٹرویو کے دوران دعویٰ کیا کہ ’بانی پی ٹی آئی عمران خان کے دور میں معاملات فیض حمید، جنرل (ر) باجوہ اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی مرضی سے ہی چل رہے تھے۔
بہادر آدمی رانا ثنااللہ
باجوہ کو منہ پر کہا جو ظلم مجھ پر کیا میرا رب اس دنیا میں ھی اس کا انصاف کرے گا pic.twitter.com/ASqCCoETLc— Pervaiz Sandhila (@chsandhilaa) December 13, 2025
وزیراعظم کے مشیر کا کہنا تھا ایسا ہو ہی نہیں سکتا کہ کوئی حاضر سروس افسر آرمی چیف کی مرضی کے بغیر جھوٹا مقدمہ بنائے اور اگلے دن اس کا کورٹ مارشل نہ ہو۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ایک بریفنگ کے دوران جنرل باجوہ اور فیض حمید سے بات ہوئی، جنرل باجوہ نے کہا رانا بہت موٹے ہو گئے ہو، جیل میں بہت اسمارٹ تھے، فیض، رانا صاحب کو دوبارہ اسمارٹ بناؤ، اس پر میں نے جنرل باجوہ کو کہا کہ مجھ پر مقدمہ آپ نے ہی بنوایا، اللہ اس دنیا ہی میں اس کا حساب کرے گا۔
رانا ثناللہ نے اپنے اوپر ہیروئن کیس پر جنرل باجوہ کو confront کیا اور جب انہوں نے انکار کیا تو انکو کہا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ آرمی کا سرونگ افسر جو ادارے کا سربراہ ہو، وہ ایک جھوٹا مقدمہ بناۓ اوراُس کے آرمی چیف کی مرضی نہ ہو! @RanaSanaullahPK @pmln pic.twitter.com/0H6Kgbgx0E
— Rabeea (@RabeeaSK) December 13, 2025
