21 C
Lahore
Tuesday, December 16, 2025
ہومقومی خبریںخاران میں آج کامیاب آپریشن میں تین دہشت گردوں کو گرفتار کیا...

خاران میں آج کامیاب آپریشن میں تین دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا، حمزہ شفقات


ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ بلوچستان حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ خاران میں آج کامیاب آپریشن میں 3 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی بلوچستان نے کوئٹہ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ دہشت گرد ایس ایچ او سٹی خاران کے قتل میں ملوث ہیں۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی بلوچستان نے کہا کہ تینوں دہشت گردوں کو عدالت میں پیش کیا جائے گا، ایس ایچ او سٹی خاران ان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کر رہے تھے۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ  نے کہا کہ بلوچستان میں 700 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، بلوچستان میں خفیہ اطلاعات پر 78 ہزار آپریشن کیے گئے، خاران میں آج کامیاب آپریشن میں 3 دہشت گرد گرفتار کیے گئے، صوبائی حکومت قیام امن کےلیے اقدامات کر رہی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات