21 C
Lahore
Tuesday, December 16, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںبابر اعظم بی بی ایل کا ڈیبیو میچ یادگار نہ بنا سکے

بابر اعظم بی بی ایل کا ڈیبیو میچ یادگار نہ بنا سکے


فوٹو: بشکریہ کرک انفو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم آسٹریلوی لیگ بگ بیش لیگ(بی بی ایل) کے ڈیبیو میچ کو یادگار نہ بنا سکے۔

پرتھ میں کھیلے جارہے افتتاحی میچ میں بابر اعظم نے سڈنی سکسرز کی نمائندگی کرتے ہوئے بطور اوپنر اننگ کا آغاز کیا لیکن وہ صرف 5 گیندوں کا سامنا کرسکے اور محض 2 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

افتتاحی میچ سڈنی سکسرز اور پرتھ اسکارچرز کے درمیان کھیلا گیا۔

بی بی ایل میں بابر اعظم، شاہین آفریدی، شاداب خان، محمد رضوان اور دیگر پاکستانی کھلاڑی مختلف ٹیموں میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ بی بی ایل کھیلنے والے قومی کرکٹرز کو سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں منتخب ہونے کی صورت میں لیگ چھوڑنا پڑے گی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات