11 C
Lahore
Tuesday, December 16, 2025
ہومجرم و سزاایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار...

ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا



کراچی:

ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے سکھر زون نے ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزمان کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران کارروائی کرتے ہوئے ملزم غلام محمد کو شہداد کوٹ سے گرفتار کیا۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث تھا جس کے قبضے سے 2 لاکھ روپے نقدی برآمد کی گئی۔ اس کے علاوہ ملزم کے قبضے سے موبائل فون اور حوالہ ہنڈی سے متعلق اہم شواہد بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہا، جس پر اسے گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ مزید تفتیش کے دوران ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات