14 C
Lahore
Tuesday, December 16, 2025
ہومقومی خبریںہم 6 نئے فش فارم بنانے جا رہے ہیں: مریم اورنگزیب

ہم 6 نئے فش فارم بنانے جا رہے ہیں: مریم اورنگزیب


— فائل فوٹو 

سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ہم 6 نئے فش فارم بنانے جا رہے ہیں یہ ایک بڑا پروجیکٹ ہے۔

مریم اورنگزیب نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہی پروری کے شعبے میں بے پناہ صلاحیت ہے، مقامی فارمرز کو ہر ممکن سہولت دیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ ماہی پروری شعبے میں مسائل کے حل کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، اس شعبے میں ترقی معشیت کی ترقی ہے۔

سینئر وزیر پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں ایک عرصے سے بہترین کام کیا جا رہا ہے، 26 ہزار ایکڑ کی فزیبلٹی اس وقت پراسس میں ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ہم نے گلوبل ایکسپرٹ کو پاکستان بلایا انہوں نے بہت رہنمائی کی، پنجاب کی سب سے پہلی فش مارکیٹ پر کام کر رہے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات