15 C
Lahore
Saturday, December 20, 2025
ہومغزہ لہو لہوکراچی؛ ساؤتھ پولیس کی کارروائی، متعدد گاڑیوں کے ٹینٹڈ شیشے اتارے گئے،...

کراچی؛ ساؤتھ پولیس کی کارروائی، متعدد گاڑیوں کے ٹینٹڈ شیشے اتارے گئے، 8 سیکیورٹی گارڈ گرفتار



ضلع ساؤتھ پولیس کی جانب سے اسلحہ کی نمائش، بغیر نمبر پلیٹ اور کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

 ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کے مطابق ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ مہزور علی کی خصوصی ہدایات پر پولیس کی جانب سے کریک ڈاؤن کے دوران پورے ضلع میں جگہ جگہ ناکے لگا کر گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی جا رہی ہے۔

ڈی ایس پی ڈیفنس ندا جنید کی زیرِ نگرانی تھانہ ڈیفنس کی حدود میں ناکہ بندی کی گئی جہاں بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں، کالے شیشوں اور اسلحہ کی کھلی نمائش کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔

کارروائی کے دوران 20 سے زائد گاڑیوں سے ٹنٹڈ شیشے اتارے گئے جبکہ 8 سے زائد سیکیورٹی گارڈز کو یونیفارم کوڈ کی خلاف ورزی اور اسلحہ کی نمائش پر حراست میں لیا گیا جن کے خلاف چار الگ الگ ایف آئی آرز درج کی جا چکی ہیں۔

ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس شہریوں کو قانون کی پاسداری کی ہدایت کرتی ہے اور واضح کرتی ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔

مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات