10 C
Lahore
Friday, December 19, 2025
ہومغزہ لہو لہوپاکستان بار کونسل کے انتخابات، عاصمہ جہانگیر گروپ نے برتری حاصل کرلی

پاکستان بار کونسل کے انتخابات، عاصمہ جہانگیر گروپ نے برتری حاصل کرلی



پشاور/
لاہور:

پاکستان بار کونسل کے انتخابات میں عاصمہ جہانگیر گروپ نے برتری حاصل کرلی اور پنجاب میں سب سے زیادہ 11 نشستیں جیت لیں۔

پاکستان بار کونسل کی پنجاب کی 11 میں سے 8 نشستیں عاصمہ جہانگیر گروپ نے جیت لی ہیں۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر گروپ نے پنجاب کی 11 میں سے 8 نشستوں پر کامیابی سمیٹ لی جبکہ دو نشستوں پر حامد خان گروپ کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں اور ایک نشست پر رزلٹ آنا باقی ہے۔

حامد گروپ کے سلمان اکرم راجا اور شفقت چوہان ممبر پاکستان بار کونسل منتخب ہوگئے ہیں۔

عاصمہ جہانگیر گروپ کے اعظم نذیر تارڑ، احسن بھون، پیر مسعود چشتی، عامر سعید راں، طاہر ناصراللہ وارئچ، حفیظ الرحمان چوہدری، ثاقب اکرم گوندل اور سید قلب حسن پاکستان بار کونسل کے رکن منتخب ہوگئے ہیں۔

پاکستان بار کونسل کے امیدواروں کی کامیابی کا حتمی نتیجہ 22 دسمبر کو جاری کیا جائے گا۔

ادھر خیبرپختونخوا میں بھی پاکستان بار کونسل کے 4 ممبران کا انتخاب ہوا جہاں جمعیت علمائے اسلام کے نوید اختر ایڈووکیٹ، ملگری وکیلان کے رحمان اللہ شاہ ایڈوکیٹ، انصاف لائرز فوم کے ستار خان ایڈووکیٹ اور جماعت اسلامی کے وکلا ونگ آئی ایل ایم کے قاضی ارشد پاکستان بار کونسل کے رکن منتخب ہوگئے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات