21 C
Lahore
Tuesday, December 16, 2025
ہومقومی خبریںلڑکیوں نے مستقبل میں صرف کچن نہیں بلکہ ملک کا مستقبل سنبھالنا...

لڑکیوں نے مستقبل میں صرف کچن نہیں بلکہ ملک کا مستقبل سنبھالنا ہے: جعفر مندوخیل


—فائل فوٹو 

بلوچستان کے گورنر جعفر مندوخیل نے کہا ہے کہ بلوچستان میں خواتین آج زندگی کے ہر شعبہ میں خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔ لڑکیوں نے مستقبل میں صرف کچن نہیں بلکہ ملک کا مستقبل سنبھالنا ہے۔

جعفرخان مندوخیل نے کانووکیشن سے خطاب کے دوران کہا کہ تعلیم ہی کے ذریعے کوئی معاشرہ ترقی کی جانب گامزن ہو سکتا ہے، ماضی میں بلوچستان میں لڑکیوں کو صرف میٹرک تک پڑھایا جاتا تھا۔ میں بچیوں سے کہتا ہوں کہ تعلیم حاصل کریں، ماضی میں ضلع ژوب میں صرف ایک ہائی اسکول تھا، آج وہاں 40 ہائی اسکولز ہیں۔

گورنر بلوچستان نے گورنمنٹ گرلز کالج کی طالبات کے لیے 2 نئی بسز اور ایک کوسٹر کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آنے والا وقت کا فائدہ صرف تعلیم ہی کے ذریعہ ممکن ہے، اس میں طالبات کا کلیدی کردار ہے۔

جعفر مندوخیل نے یہ بھی کہا کہ بلوچستان کی طالبات میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، بلوچستان میں تعلیم کے معیار کی بہتری ضروری ہے تاکہ مقامی طالبات کو صوبہ میں اچھے تعلیمی مواقع میسر ہوں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات