14 C
Lahore
Tuesday, December 16, 2025
ہومتجارتی خبریںدسمبر کے دوسرے کاروباری ہفتے میں انڈیکس پہلی بار 1 لاکھ 70...

دسمبر کے دوسرے کاروباری ہفتے میں انڈیکس پہلی بار 1 لاکھ 70 ہزار ہوا


—فائل فوٹو 

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دسمبر کے دوسرے کاروباری ہفتے کے دوران 100 انڈیکس نے پہلی بار 1 لاکھ 70 ہزار پوائنٹس کو چھوا۔

بازارِ حصص میں کاروباری ہفتے کے دوران 100 انڈیکس 2778 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 69 ہزار  864 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 3311 پوائنٹس کے بینڈ میں بھی رہا۔

100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح ایک لاکھ 70 ہزار 697 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح  ایک لاکھ 67  ہزار 386 پوائنٹس رہی۔

بازار میں ایک ہفتے میں 5 ارب شیئرز کا کام 247 ارب روپے میں ہوا۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک ہفتے میں 282 ارب روپے بڑھ کر 19 ہزار 321 ارب روپے ہو گئی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات