11 C
Lahore
Tuesday, December 16, 2025
ہومغزہ لہو لہوخانیوال کے قریب موٹروے ایم-4 پر ٹریفک حادثہ، بس ہوسٹس جاں بحق،...

خانیوال کے قریب موٹروے ایم-4 پر ٹریفک حادثہ، بس ہوسٹس جاں بحق، 9 مسافر زخمی



خانیوال کے قریب موٹروے ایم-4 پر لاہور سے ملتان جانے والی مسافر بس ٹریلر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں بس ہوسٹس جاں بحق اور 9 مسافر زخمی ہوگئے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غفلت اور نیند کے باعث  پیش آیا، حادثے میں 4 مسافر شدید زخمی جبکہ 5 معمولی زخمی ہوئے۔

ترجمان کے مطابق موٹروے پولیس نے ریسکیو اور ایف ڈبلیو او کی مدد سے زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال خانیوال منتقل کر دیا۔

ترجمان سید عمران احمد کے مطابق سیکٹر کمانڈر، ڈی ایس پی اور موٹروے پولیس کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

 

مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات