16 C
Lahore
Friday, December 19, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںتھائی لینڈ کا کمبوڈیا کیساتھ جنگ بندی نہ کرنے کا اعلان

تھائی لینڈ کا کمبوڈیا کیساتھ جنگ بندی نہ کرنے کا اعلان


تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان تصادم میں تباہ ہونے والے سرحدی علاقے سے ایک شخص گزر رہا ہے—فوٹو: اے ایف پی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نئے جنگ بندی معاہدے کے اعلان کے کچھ گھنٹوں بعد ہی تھائی لینڈ نے کمبوڈیا کے ساتھ جنگ بندی نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

کمبوڈیا نے بھی تھائی لینڈ کے ساتھ تمام سرحدی گزر گاہیں تا حکمِ ثانی بند کر دیں، جس کی کمبوڈین وزارت داخلہ نے تصدیق کی ہے۔

کمبوڈین وزارت ِداخلہ کا کہنا ہے کہ تھائی لینڈ کے ساتھ سرحدی بندش کا فوری اطلاق ہو گا۔

دوسری جانب تھائی نگراں وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ کمبوڈیا کے ساتھ جنگ بندی نہیں ہوئی ہے،فوج کمبوڈیا کے ساتھ متنازع سرحد پر لڑائی جاری رکھے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ دونوں ممالک جمعے سے جھڑپیں روکنے پر رضامند ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات