14 C
Lahore
Tuesday, December 16, 2025
ہومخاص رپورٹمہمان پرندے کو ملاح کی مہمان نوازی ایسی پسند آئی کہ یہیں...

مہمان پرندے کو ملاح کی مہمان نوازی ایسی پسند آئی کہ یہیں کا ہو کر رہ گیا


—فائل فوٹو

محبت وہ زبان ہے جو انسان ہوں، چرند یا پرند سب سمجھتے ہیں، جس کی جیتی جاگتی مثال مجید جسکانی اور ببن کی ہے۔

کئی ملکوں کا سفر طے کر کے دریائے سندھ پہنچنے والے مہمان پرندے کو یہاں کی مہمان نوازی ایسی پسند آئی کہ ہمیشہ کے لیے یہیں کا ہو کر رہ گیا۔

ملاح نے زخمی پرندے کی مدد کی تو وہ گھر کا فرد بن گیا، یہ کہانی ہے پیلیکن اور دریائے سندھ کے ماہی گیر مجید جسکانی کی۔

مجید جسکانی اور پیلیکن کی محبت دیدنی ہے، دونوں ایک ہی گھر میں ساتھ رہتے ہیں اور شکار پر بھی ساتھ ہی جاتے ہیں، مجید نے پیار سے پیلیکن کا نام ببن رکھا ہے۔

10 سال قبل مجید کو یہ پیلیکن زخمی حالت میں ملا، جس کا علاج کروانے اور دیکھ بھال کرنے پر ببن مجید کا ہی ہو کر رہ گیا۔

مجید ملاح کا کہنا ہے کہ ببن کے پیر میں لگنے والی چوٹ کے بعد اس کے علاج کے لیے میرے پاس رقم نہیں تھی۔

ببن سے پیار صرف مجید ہی نہیں بلکہ سارا محلہ کرتا ہے، جبکہ مجید ملاح کے پوتے اور پوتیاں اس کے ساتھ خوب کھیلتے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات