14 C
Lahore
Tuesday, December 16, 2025
ہومسائنس اینڈ ٹیکنالوجیگوگل کی اے آئی گلاسز لانچ کرنے کی تیاری

گوگل کی اے آئی گلاسز لانچ کرنے کی تیاری



ٹیکنالوجی کمپنی گوگل آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے چلنے والے چشمے کی لانچ کی تیاری کر رہی ہے جس سے کمپنی کا اے آئی اسسٹنٹ جیمینائی براہ راست لوگوں کے چہرے پر آجائے گا۔

گوگل کے مطابق کمپنی دو مختلف اقسام کے اے آئی گلاسز پر کام کر رہی ہے جن کو معمول کے چشموں یا سن گلاسز کی طرح پورا دن پہننے کےلیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

گوگل کے شہرام اِزادی نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ پہلے ان میں ایسے اے آئی گلاسز ہیں جو اسکرین فری اسسٹنس کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں جو بلٹ اِن اسپیکر، مائیکروفونز اور کیمرا استعمال کرتے ہیں تاکہ صارف جیمینائی کے ساتھ قدرتی طریقے سے چیٹ کر سکے، تصاویر لے سکے اور مدد حاصل کر سکے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ان کے علاوہ پھر ڈِسپلے اے آئی گلاسز ہیں جن میں ایک اِن-لینس ڈسپلے شامل کیا گیا ہے تاکہ صارف مددگار معلومات نجی طور پر ضرورت کے وقت دِکھ سکے، جیسے کہ سمت کا رخ یا ترجمے کے کیپشن وغیرہ۔

گوگل ان گلاسز کو بنانے کے لیے جینٹل مونسٹرز اور واربی پارکر کے ساتھ کر رہا ہے جبکہ پہلے گلاسز کی لانچ آئندہ برس کے ابتداء میں متوقع ہے۔

مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات