ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے ٹکٹس خریدنے کے خواہشمند شائقین کیلیے بڑی خوشخبری سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے ٹکٹس کی فروخت کے وقت کا اعلان کردیا۔
ٹکٹس کی فروخت آج (جمعرات) شام 6 بج کر 15 منٹ پر شروع ہوگی۔
𝗬𝗢𝗨𝗥 𝗦𝗘𝗔𝗧 𝗜𝗦 𝗪𝗔𝗜𝗧𝗜𝗡𝗚 👀
Grab your tickets to the ICC Men’s #T20WorldCup 2026 when sales open on 11 December at 6:45 PM IST and join fans from around the world in the stands 🏆 pic.twitter.com/2pbjpYxrIk
— ICC (@ICC) December 11, 2025
ٹورنامنٹ کے تاریخی 10ویں ایڈیشن کی میزبانی بھارت اور سری لنکا کریں گے، جس میں 7 فروری سے 8 مارچ تک آٹھ مختلف مقامات پر میچز کھیلے جائیں گے۔
بھارت میں کچھ مقامات پر ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 1.11 ڈالر (تقریباً 310 روپے) تک ہوگی جبکہ سری لنکا میں ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 3.26 ڈالر (تقریباً 915 روپے) تک ہوگی۔
