18 C
Lahore
Saturday, December 13, 2025
ہومغزہ لہو لہونیشنل گیمز؛ سندھ کیلئے پوزیشن یافتہ کائنات سے امتیازی سلوک، ایونٹ سے...

نیشنل گیمز؛ سندھ کیلئے پوزیشن یافتہ کائنات سے امتیازی سلوک، ایونٹ سے باہر کردیا گیا



کراچی میں جاری 35 ویں نیشنل گیمز میں 10 ہزار میٹر میں سندھ کے لیے تیسری پوزیشن حاصل کر کے برونز میڈل جیتنے والی 9 سالہ کائنات خلیل ابراہیم کو حیرت انگیز طور پر خواتین کی 5 ہزار میٹر کی دوڑ سے ڈس کوالیفائی کر دیا گیا۔

منتظمین کا کہنا تھا کہ آئی او سی اور عالمی فیڈریشن کے قواعد کے مطابق 16 برس سے کم عمر ایتھلیٹ اوپن مقابلوں میں شرکت کے اہل نہیں۔

کھیلوں کے حلقوں کا کہنا ہے کہ سلیکشن کے وقت اس پہلو کو کیوں نظر انداز کیا گیا۔ مزید براں  نیشنل گیمز میں ایتھلیٹکس مقابلے قومی فیڈریشن کے تحت نہیں بلکہ ایک کمیٹی کے تحت منعقد ہوئے۔ ان مقابلوں کے نتائج انٹرنیشنل ایتھلیٹکس فیڈریشن تسلیم نہیں کرے گی۔

علاوہ ازیں  انٹرنیشنل فوائد کے مطابق ایتھلیٹکس مقابلوں میں درکار مطلوبہ معیار کے اسٹاپ واچ بھی نہیں تھیں، ایسے مقابلوں کے نتائج تسلیم نہیں کی جاتے، کائنات خلیل ابراہیم سراسر زیادتی کا شکار ہوئی، 10 ہزار میٹر کی میڈلسٹ کو5ہزار میٹر کی دوڑ سے الگ کر دینا حیرت انگیز اور منتظمین کے لیے سبکی کا باعث بنا۔

مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات