14 C
Lahore
Tuesday, December 16, 2025
ہومانٹرٹینمنٹریکارڈنگ کے دوران ہراسگی کا معاملہ، سنگیتا تھانے پہنچ گئیں

ریکارڈنگ کے دوران ہراسگی کا معاملہ، سنگیتا تھانے پہنچ گئیں


— فائل فوٹو

پاکستانی معروف ہدایت کارہ سنگیتا کے ڈرامے کی ریکارڈنگ رکوا دی گئی، جس پر ہدایتکارہ تھانے پہنچ گئیں۔

سنگیتا نے ساتھیوں کے ہمراہ لاہور کے تھانہ شیرا کوٹ میں درخواست جمع کرائی ہے.

درخواست میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ وہ اپنے ڈرامے کی ریکارڈنگ کر رہی تھیں کہ اس دوران نامعلوم افراد سیٹ پر آئے جنہوں نے فنکاروں کو ہراساں کیا اور ریکارڈنگ رکوا دی۔

انہوں نے نامعلوم افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ ریکارڈنگ رکنے سے ان کا بہت نقصان ہوا۔

سنگیتا کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، وہ اس حوالے سے پریس کانفرنس بھی کریں گی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات