13 C
Lahore
Wednesday, December 17, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبھارت میں بڑا اسکینڈل، کیرالہ میں جعلی ڈگریاں بنانیوالے پکڑے گئے

بھارت میں بڑا اسکینڈل، کیرالہ میں جعلی ڈگریاں بنانیوالے پکڑے گئے


—علامتی تصویر

بھارت میں جعلی تعلیمی اسناد کا سب سے بڑا اسکینڈل سامنے آیا ہے۔

نئی دہلی سے عرب میڈیا کے مطابق کیرالہ پولیس نے جعلی یونیورسٹی سرٹیفکیٹس بنانے والے بڑے نیٹ ورک کو پکڑ لیا۔

پولیس کی زیرِ حراست ملزم کی نشاندہی پر بھارتی ریاستوں سے 11 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ 

گروہ نے بھارت میں 10 لاکھ سے زیادہ افراد کو جعلی سرٹیفکیٹ فراہم کیے۔

جعلی سرٹیفیکیٹس کے باعث متعدد ممالک نے بھارتی طلبہ کو تعلیمی ویزوں کا اجراء روک دیا تھا۔ 

عرب میڈیا کے مطابق کینیڈا اور برطانیہ نے بھی بھارتی طلبہ کے تعلیمی اسناد کی سخت جانچ پڑتال شروع کر دی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات