14 C
Lahore
Tuesday, December 16, 2025
ہومانٹرٹینمنٹہرن کرسمس اسٹور میں گھس آیا، دوڑتے ہوئے کرسی میں جا پھنسا

ہرن کرسمس اسٹور میں گھس آیا، دوڑتے ہوئے کرسی میں جا پھنسا


تصویر:بین الاقوامی میڈیا

امریکی ریاست ٹینیسی میں ایک کرسمس تھیم والے اسٹور میں ہرن اچانک گھس آیا اور دکان میں ادھر اُدھر دوڑتا پھرنے کے بعد ایک کرسی میں پھنس گیا، جس کے بعد پولیس نے اسے محفوظ طریقے سے باہر نکال دیا۔

ہولیس کے مطابق ایک اسٹور میں ہرن کے داخل ہونے کی اطلاع پر اہلکار فوری موقع پر پہنچے اور صورتحال کو قابو میں کیا۔

 پولیس نے مزاحیہ انداز میں بتایا کہ ہرن نے اسٹور کے اندر آکر شاندار دورہ کیا سجاوٹ دیکھی، گارلینڈ کا معائنہ کیا اور اسٹور کے اندر ہی خوب دوڑ بھی لگائی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہرن اسٹور میں ادھر سے اُدھر بھاگتے ہوئے ایک کرسی کے نچلے حصے میں پھنس گیا، جس کے باعث افسران نے اسے کھینچ کر باہر نکال لیا، آزاد ہوتے ہی وہ فوراً اسٹور سے باہر جنگل کی جانب بھاگ گیا۔

اسٹور کی مرچنڈائزر لیزا میلینکون کے مطابق یہ واقعہ غیر متوقع تھا، ملازمین کو یقین ہی نہیں آ رہا تھا۔

انہوں نے ہسنتے ہوئے کہا کہ آخر وہ بھی تو کرسمس کے تحائف خریدنے آیا ہوگا، اسے معلوم تھا بہترین چیزیں کہاں ملتی ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات