امریکی ریاست فلوریڈا میں طیارہ چلتی گاڑی سے ٹکرا گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہائی وے پر پیش آنے والے ہولناک واقعے میں ایک طیارہ اچانک سڑک پر چلتی ہوئی گاڑی سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں خاتون ڈرایئور زخمی جبکہ پائلٹ محفوظ رہا۔
طیارے کے آسمان سے گرنے اور گاڑی سے ٹکرا جانے کے مناظر نے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔
رپورٹس کے مطابق طیارہ پیر کی شام ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کر رہا تھا کہ اسی دوران اس کی ٹکر ایک گاڑی سے ہو گئی۔
بریوارڈ کاؤنٹی فائر ریسکیو کے مطابق اس حادثے میں گاڑی کی 57 سالہ خاتون ڈرائیور زخمی ہوگئی، جنہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
فلوریڈا ہائی وے پولیس کے مطابق 27 سالہ پائلٹ اور مسافر اس حادثے میں محفوظ رہے۔
