12 C
Lahore
Friday, December 19, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںحیدرآباد ایئرپورٹ کو مسلسل دوسرے ہفتے بھی بم دھمکیوں کا سامنا

حیدرآباد ایئرپورٹ کو مسلسل دوسرے ہفتے بھی بم دھمکیوں کا سامنا


—فائل فوٹو 

بھارتی شہر حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو مسلسل دوسرے ہفتے بھی تین بین الاقوامی پروازوں میں بم ہونے کی دھمکی آمیز ای میلز موصول ہوئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بم کی دھمکیوں کے باوجود آر جی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تمام طیاروں نے محفوظ طریقے سے لینڈنگ کی اور کوئی نقصان نہیں ہوا۔

ای میلز کے ذریعے جن پروازوں کو نشانہ بنایا گیا اِن میں انڈیگو، لفتھانسا اور برٹش ایئرویز کی پروازیں شامل تھیں۔

انڈیگو کی پرواز سب سے پہلے رات 10 بج کر 50 منٹ پر اتری، اس کے بعد لفتھانسا کی پرواز رات تقریباً 2 بجے اور برٹش ایئرویز کی پرواز صبح 5 بج کر 30 منٹ پر حیدرآباد پہنچی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ای میلز موصول ہونے کے فوراً بعد ایئرپورٹ حکام نے تمام حفاظتی اقدامات کے ساتھ ساتھ ایئرپورٹ کو ہائی الرٹ کر رکھا تھا، طیاروں کو لینڈ کرنے کے بعد نئی جگہ روک کر مسافروں اور سامان کی تفصیلی تلاشی لی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی آر جی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو تین بین الاقوامی پروازوں کے لیے اسی نوعیت کی دھمکی آمیز ای میلز موصول ہوئی تھیں جن میں ایمریٹس اور انڈیگو کی مدینہ اور شارجہ سے آنے والی پروازیں بھی شامل تھیں۔ 

اس دوران مدینہ سے آنے والی انڈیگو پرواز کو احمد آباد موڑ دیا گیا تھا۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق تازہ واقعات میں تمام مسافر محفوظ رہے اور ہر بار پروٹوکول کے مطابق کارروائی کی گئی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بار بار موصول ہونے والی اِن دھمکی آمیز ای میلز پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات