13 C
Lahore
Wednesday, December 17, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںہارڈک پانڈیا مہیکا شرما کی ویڈیو بنانے پر پاپارازی پر برس پڑے

ہارڈک پانڈیا مہیکا شرما کی ویڈیو بنانے پر پاپارازی پر برس پڑے


فائل فوٹو

بھارتی آل راؤنڈر ہارڈک پانڈیا نے اپنی گرل فرینڈ مہیکا شرما کی ویڈیو بنانے پر پاپارازی کو آڑے ہاتھوں لیا اور سوشل میڈیا پر سخت ردِعمل دیا۔

 کرکٹر نے کہا کہ مہیکا کی جس زاویے سے ویڈیو بنائی گئی، وہ انتہائی غیر اخلاقی اور حد پار کرنے کے مترادف ہے۔

ہارڈک پانڈیا نے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ ’میں سمجھتا ہوں کہ عوامی زندگی میں رہنے کے باعث توجہ اور تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے، یہ میرے منتخب کردہ راستے کا حصہ ہے، لیکن آج جو ہوا وہ حد پار کر گیا۔‘

ہارڈک پانڈیا مہیکا شرما کی ویڈیو بنانے پر پاپارازی پر برس پڑے

انہوں نے کہا لہ مہیکا صرف باندرہ کے ایک ریسٹورنٹ کی سیڑھیاں اتر رہی تھی کہ پاپارازی نے اسے ایسے زاویے سے ریکارڈ کیا جس کی کوئی عورت مستحق نہیں، ایک نجی لمحے کو سستی سنسنی خیزی میں بدل دیا گیا۔

مزید لکھتے ہوئے انہوں نے میڈیا سے حدود کا احترام کرنے کی درخواست کی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ خبر یا تصویری مقابلے کی بات نہیں، یہ بنیادی عزت و وقار کا مسئلہ ہے، خواتین عزت کی مستحق ہیں، ہر شخص کی اپنی حدود ہونی چاہیے، میڈیا کے ان بھائیوں سے جو روز سخت محنت کرتے ہیں، میں آپ کی جدوجہد کی قدر کرتا ہوں، لیکن درخواست ہے کہ ذرا سوچ سمجھ کر کام کریں، ہر چیز کی تصویر ضروری نہیں، ہر زاویہ لینا ضروری نہیں، اس میں کچھ انسانیت رہنے دیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات