10 C
Lahore
Wednesday, December 17, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںکرکٹ بورڈ مظفر آباد میں بھی سپر لیگ میچز کرانے کا خواہاں

کرکٹ بورڈ مظفر آباد میں بھی سپر لیگ میچز کرانے کا خواہاں


کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کےسی ای او سلمان نصیر کا کہنا تھا کہ یہ ایک لمبا سفر تھا، 10 سال میں بہت چیلنجز آئے۔ پی ایس ایل میچز کروانے کیلئے مظفر آباد اسٹیڈیم بھی لینے جا رہا ہے۔ وہ لارڈز میں روڈ شو سے خطاب کررہے تھے۔ فاسٹ بولر وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل دنیا کی دوسری اور ٹیلنٹ کے اعتبار سے نمبر ون کرکٹ لیگ ہے۔ دو نئی ٹیموں کے آنے سے مزید بہتری آئے گی۔ سب کو کہوں گا کہ نئی ٹیمیں خریدنے میں دلچسپی لیں۔ سابق چیئرمین پی سی بی میز راجا کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی کامیابی پورے پاکستان کیلیے باعث فخر ہے۔ اس بار مزید اسٹیڈیم میں میچز ہوں گے۔ سپر اسٹار بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ابتدا میں ڈریسنگ روم میں کرس گیل، آندرے رسل، کمار سنگاکارا جیسے بڑے کھلاڑیوں سے کافی سیکھا۔ کوشش کرتا ہوں، یہاں جو سیکھا ہے وہ نوجوانوں کو بتاؤں۔ فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا کہ پی ایس ایل نہ ہوتا تو میری کوئی زندگی نہ ہوتی اور شاید کہیں چھوٹا موٹا کام کر رہا ہوتا۔ صاحبزادہ فرحان کا کہنا تھا کہ میں نے دوبار پی ایس ایل کے ذریعے قومی ٹیم میں کم بیک کیا۔ یہ ایمرجنگ پلیئرز کا انٹرنیشنل پلیئرز سے سیکھنے کا بہترین پلیٹ فارم ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات