14 C
Lahore
Tuesday, December 16, 2025
ہومغزہ لہو لہوپاکستان ریلوے نے یومیہ آمدن کا 30 سالہ ریکارڈ توڑ دیا، وزیر...

پاکستان ریلوے نے یومیہ آمدن کا 30 سالہ ریکارڈ توڑ دیا، وزیر ریلوے



اسلام آباد:

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے میں روزانہ کی آمدن پچھلے 30 سال کا ریکارڈ توڑ رہی ہے۔

وزیر ریلوے حنیف عباسی نے بیان میں کہا کہ پچھلے 8 ماہ میں ریلوے میں اصلاحات کے باعث یومیہ آمدن میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، جس میں مسافر اور فریٹ آمدنی دونوں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 15 دنوں سے روزانہ تقریباً 300 ملین روپے کی آمدنی حاصل ہو رہی ہے۔

وزیرریلوے نے کہا کہ ریلوے کی جدت اور اصلاحات کے عمل کے تحت پورے پاکستان میں ریلوے ڈیجیٹلائز کیا جا چکا ہے اور ادارہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

حنیف عباسی نے کہا کہ اسٹیشنز کی اپ گریڈیشن کے ساتھ ساتھ ریلوے ٹریک پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور نوکنڈی سے روہڑی اور روہڑی سے کراچی تک ٹریک بہت جلد بہتر کیا جائے گا، جس کے لیے معاہدے مکمل ہو چکے ہیں۔

وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ رواں مالی سال میں وزیراعظم کے وژن کو مکمل طور پر عملی جامہ پہنایا جائے گا اور تمام مقررہ اہداف حاصل کیے جائیں گے، جبکہ 31 دسمبر 2026 تک تمام منصوبے مکمل کر لیے جائیں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات