14 C
Lahore
Wednesday, December 17, 2025
ہومغزہ لہو لہوشہریت سے متعلق افغانی خاتون کی درخواست پر عدم پیشرفت، ڈی سی...

شہریت سے متعلق افغانی خاتون کی درخواست پر عدم پیشرفت، ڈی سی کو توہین عدالت کا نوٹس



پاکستانی شہریت سے متعلق خاتون کی درخواست پر عمل درآمد نہ ہونے پر لاہور ہائیکورٹ نے ڈی سی نارووال کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔

ہائیکورٹ میں ڈی سی نارووال کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس سلطان تنویر احمد نے زاہد حسین کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے ڈی سی طیب خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ درخواست گزار کی بیوی مینا ابراہیم افغانی ہے جس سے چار بچے پیدا ہوئے، درخواست گزار کی بیوی نے پاکستان نیشنل ہونے کے لیے اپلائی کیا۔

درخواست گزار نے بتایا کہ وزرات داخلہ نے درخواست گزار کی بیوی سے اس بابت دستاویزات طلب کیے لیکن وزرات داخلہ نے پاکستانی ڈومیسائل نہ رکھنے پر بیوی کو کلیئرنس سرٹیفکیٹ جاری کرنے سے انکار کر دیا۔

شہری نے درخواست میں موقف اپنایا کہ عدالت نے ڈومیسائل کے حصول کے لیے بیوی کی درخواست دادرسی کے لیے ڈی سی کو بھجوا دی لیکن عدالت کے 7 اکتوبر 2025 کے حکم کی ابھی تک پاسداری نہیں کی گئی۔

استدعا کی گئی کہ عدالت ڈی سی نارووال کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے۔

مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات