12 C
Lahore
Thursday, December 18, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںخلاف ورزیاں جاری رہیں تو جنگ بندی دوسرے مرحلے میں نہیں جا...

خلاف ورزیاں جاری رہیں تو جنگ بندی دوسرے مرحلے میں نہیں جا سکتی: حماس


حماس کے سیاسی بیورو کے رکن حسام بدران—فائل فوٹو

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی بیورو کے رکن حسام بدران کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رہیں تو جنگ بندی دوسرے مرحلے میں نہیں جا سکتی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ثالث کار جنگ بندی معاہدے پر مکمل عمل کرانے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالیں۔

حسام بدران نے مزید کہا ہے کہ قابض فورس کی خلاف ورزیاں جاری رہنے تک معاہدے کا دوسرا مرحلہ شروع نہیں ہو سکتا۔

حماس کے رکنِ سیاسی بیورو نے ثالث کاروں سے معاہدے کے پہلے مرحلے پر عمل درآمد کے لیے اسرائیل پر دباؤ بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فائرنگ سے 1 فلسطینی شہید اور 6 زخمی ہو گئے۔

غزہ میں11 اکتوبر سے جنگ بندی کے بعد 377 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

جنگ بندی کے بعد اسرائیلی حملوں میں 987 فلسطینی زخمی ہوئے۔

امدادی ٹیموں نے 626 شہداء کی لاشیں اٹھائیں، 7 اکتوبر 2023ء سے اب تک 70 ہزار 366 فلسطینی شہید ہوئے اور زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 71 ہزار 64 ہو گئی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات