10 C
Lahore
Wednesday, December 17, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبرطانیہ میں تیز ہواؤں کیساتھ شدید بارشیں ہونے کا امکان

برطانیہ میں تیز ہواؤں کیساتھ شدید بارشیں ہونے کا امکان


فوٹو — برطانوی میڈیا 

برطانیہ کے بیشتر حصے میں’طوفان برام‘ کے سبب تیز ہوائیں چلیں گی اور شدید بارشیں ہوں گی۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق طوفانی ہواؤں کے باعث انگلینڈ اور ویلز میں 3 ہزار گھر بجلی سے محروم ہیں۔

رپورٹ میں بتایا ہے کہ لندن سے ساؤتھ ویسٹ انگلینڈ اور ساؤتھ ویلز کے لیے ریل سروس متاثر ہے، اسکاٹ لینڈ میں بھی ریلوے کا نظام متاثرہے، ڈبلن ایئر پورٹ پر 40 سے زائد پروازیں بھی منسوخ ہوگئیں۔

رپورٹ کے مطابق بارش اور سیلاب کے پیش نظر ساؤتھ ویلز اور ساؤتھ ویسٹ انگلینڈ کے لیے ایمبر وارننگ جبکہ ناردرن آئرلینڈ، اسکاٹ لینڈ، ویلز، ناردرن اور ساؤتھ ویسٹ انگلینڈ کے لیے یلو وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا ہے کہ ملک بھر میں آج درجہ حرارت بلند ہے جو 16 سیٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق لندن میں تمام دن موسم ابر آلود رہنے اور ہلکی بارش کا امکان ہے جب کہ درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات