21 C
Lahore
Tuesday, December 16, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںآسٹریلوی ٹیم کا دورۂ پاکستان، آسٹریلیا کی ریکی ٹیم انتظامات کا جائزہ...

آسٹریلوی ٹیم کا دورۂ پاکستان، آسٹریلیا کی ریکی ٹیم انتظامات کا جائزہ لینے لاہور پہنچ گئی


—فائل فوٹو

آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان کے لیے کرکٹ آسٹریلیا کی ریکی ٹیم انتظامات کا جائزہ لینے لاہور پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق ریکی ٹیم معمول کے دورے میں وینیوز کا جائزہ لے گی، ریکی ٹیم قذافی اسٹیڈیم، این سی اے اور ایل سی سی اے گراؤنڈ کا جائزہ لے گی۔

ریکی ٹیم کو پی سی بی اور سیکیورٹی حکام بریفنگ بھی دیں گے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی ٹیم نے آئندہ ماہ کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز شیڈول ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تینوں میچز لاہور میں ہونے کا امکان ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات