14 C
Lahore
Wednesday, December 17, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںکراچی اور لاہور پریس کلبز کا کرکٹ میچ کرائینگے، رانا عاطف

کراچی اور لاہور پریس کلبز کا کرکٹ میچ کرائینگے، رانا عاطف


کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کی چیمپئن ٹیم لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانانے کراچی اور لاہور پریس کلبوں کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان اسلام آباد میں میچ کرانے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ صحافی تمام دن مشکل کام کرتے ہیں جس کے بعد انہیں صحت مند سرگرمیوں کی طرف آنا چاہیے ۔ اس سلسلے میں لاہور قلندرز اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ وہ کراچی پریس کلب کے دورے کے موقع پر صدر فاضل جمیلی، سیکریٹری سہیل افضل خان ، جوائنٹ سیکریٹری محمد منصف، سینئر صحافیوں عبدالماجد بھٹی، سید یحیی حسینی اور دیگر سے بات چیت کررہے تھے۔ عاطف رانا نے کہا کہ مجھے پہلی بار اس تاریخی پریس کلب آنے کا موقع ملا اسے دیکھ کر خوشی ہوئی ۔ ملک کے دو بڑے شہروں کے پریس کلب کا منفرد آئیڈیا لائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قلندرز ہائی پرفارمنس میں کراچی پریس کلب کے 1800 ممبران کے بچوں کو مواقع فراہم کریں گے۔ پاکستان سپر لیگ کے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے میچوں میں کراچی پریس کلب کے اراکین کو بھی مدعو کیا جائے گا۔ کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی اور سیکریٹری سہیل افضل مہمان کا خیر مقدم کیا اور انہیں کلب کی جانب سے روایتی اجرک کا تحفہ دیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات