13 C
Lahore
Wednesday, December 17, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںبھارت میں فلائٹ آپریشن مفلوج، ایج گروپ کرکٹرز رل گئے

بھارت میں فلائٹ آپریشن مفلوج، ایج گروپ کرکٹرز رل گئے


کراچی(اسٹاف رپورٹر)بھارت میں فلائٹ آپریشن مفلوج ہونے سے ایج گروپ کرکٹرز رل گئے۔ انڈر 19 اور انڈر 16 کرکٹرز فلائٹ آپریشن کے مفلوج ہونے کی وجہ سے پھنس گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلائٹس منسوخ ہونے کی وجہ سے ڈومیسٹک ایج گروپ کرکٹرز ایئر پورٹس پر پھنس گئے ہیں۔ ٹورنامنٹس ملک کے مختلف وینیوز پر پیر سے شروع ہو رہے ہیں، ریاستی ٹیموں کو وینیوز پر پہنچنے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مختلف ریاستوں کی کرکٹ ایسوسی ایشنز ٹیموں کو بسوں پر وینیوز پر بھیجنے پر مجبور ہو گئی ہے۔ بنگال اور مقبوضہ کشمیر کی ٹیمیں بسوں پر وینیوز کے لیے روانہ ہوئی ہیں۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر متھن منہاس نے کہا کہ یہ ایک مشکل وقت ہے جو کسی کے کنٹرول میں نہیں، اگر ریاستی ٹیمیں تاخیر سے پہنچتی ہیں تو میچز ایک دن تاخیر سے شروع ہوں گے۔ ٹیموں کے وینیوز پر پہنچنے کے بعد میچ آفیشلز اگلے لائحہ عمل کا فیصلہ کریں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات