21 C
Lahore
Tuesday, December 16, 2025
ہومانٹرٹینمنٹبھارتی اداکار دلیپ 2017ء کے اداکارہ اغواء و زیادتی کیس سے بری

بھارتی اداکار دلیپ 2017ء کے اداکارہ اغواء و زیادتی کیس سے بری


–فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

بھارتی ریاست کیرالا کی ایک سیشنز کورٹ نے 2017ء میں ایک معروف اداکارہ کے اغواء اور زیادتی کے مقدمے میں اداکار دلیپ کو باعزت بری کر دیا ہے۔ 

کیرالہ کی عدالت کے مطابق درخواست گزار اداکارہ دلیپ کے خلاف اغواء اور زیادتی کے الزام کو ثابت کرنے میں ناکام رہیں۔

عدالت نے کیس میں نامزد 6 افراد کو زیادتی اور سازش کے جرم میں سزاوار ٹھہرایا جبکہ مقدمے میں شامل اداکار سمیت تین دیگر ملزمان کو بری کر دیا گیا ہے۔

عدالت کی جانب سے بری کیے جانے کے بعد اداکار نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ یہ کیس اِن کے خلاف رچی گئی سازش تھی اور وہ اس قانونی لڑائی میں ساتھ دینے والوں کے شکر گزار ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات