13 C
Lahore
Wednesday, December 17, 2025
ہومقومی خبریںانڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو پاکستان پہنچ گئے

انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو پاکستان پہنچ گئے


— فوٹو: بشکریہ پی آئی ڈی

انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو پاکستان کے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ اسلام آباد آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

ایئرپورٹ پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کا خیرمقدم کیا اور انہیں اکیس توپوں کی سلامی دی گئی۔

پاکستان اور انڈونیشیا کے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر انڈونیشیا کے صدر دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق انڈونیشیا کے صدر، وزیراعظم شہباز شریف سے وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے۔

پرابوو سوبیانتو صدر آصف زرداری اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بھی ملاقات کریں گے۔

دورے میں تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، صحت، آئی ٹی، موسمیات، تعلیم اور ثقافت پر بات چیت ہوگی جبکہ متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط متوقع ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات