18 C
Lahore
Thursday, December 18, 2025
ہومقومی خبریںفوج مخالف بیانیے پر خیبرپختونخوا کے عوام کا دوٹوک مؤقف

فوج مخالف بیانیے پر خیبرپختونخوا کے عوام کا دوٹوک مؤقف


—فائل فوٹو

خیبر پختون خوا کے عوام نے کہا ہے کہ فوج کے خلاف باتیں کرنے والے جانوروں سے بدتراور ملک کے غدار ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس پی آر کے خلاف ملک دشمن عناصر کے زہریلے بیانیے کے خلاف خیبر پختون خوا کے عوام نے دوٹوک مؤقف دے دیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کے خلاف سامنے آنے والے بیانیے پر عوام نے ردِعمل دیا ہے۔

شہریوں نے کہا ہے کہ ملک مخالف پروپیگنڈا کرنے والے لوگوں کے بارے میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا بیان بالکل درست ہے، ملک اور فوج کے خلاف باتیں کرنے والے سخت سزا کے مستحق ہیں۔

شہریوں نے کہا ہے کہ شہداء کا مذاق اڑانے، بے ہودہ باتیں کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے لیے کسی اضافی قانون کی ضرورت نہیں۔

کے پی کے عوام نے کہا ہے کہ پاک فوج ہمارا اپنا ادارہ ہے، اس کا سر فخر سے بلند ہونے سے پاکستان کی عزت بڑھے گی، پاکستان کی عسکری قیادت کی وجہ سے آج دنیا ہماری عزت کرتی ہے۔

شہریوں نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر اے آئی کے ذریعے کچھ لوگ فوج کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈا کر رہے ہیں، پاک فوج کے خلاف کچھ مخصوص لوگ بے بنیاد باتیں کرتے ہیں، یہ قوم کے ساتھ خیانت ہے، مخصوص عناصر کا پروپیگنڈا عالمی میڈیا پاکستان کے خلاف استعمال کرتا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات