10 C
Lahore
Friday, December 19, 2025
ہومقومی خبریںشارع فیصل پر سندھی ثقافت ریلی کے شرکاء کا پولیس پر پتھراؤ

شارع فیصل پر سندھی ثقافت ریلی کے شرکاء کا پولیس پر پتھراؤ


فیس بک ویڈو اسکرین گریب 

کراچی میں  شارع فیصل پر سندھی ثقافت سے متعلق ریلی کے شرکاء اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہو گئی، ریلی کے شرکاء نے  پولیس پر پتھراؤ کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ریلی کو کالا پل سے صدر کی جانب جانے کے لیے کہا گیا،  ریلی کے شرکاء نے مزاحمت کی اور پولیس پر پتھراؤ کیا۔

پولیس کے مطابق پولیس نے مظاہرین کو منتشر کر دیا ہے جبکہ پتھراؤ کرنے والے دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شارع فیصل پر ایف ٹی سی پر سڑک ٹریفک کے لیے بند ہے، ٹریفک کو کالا پل سے صدر کی طرف بھیجا جا رہا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات