18 C
Lahore
Thursday, December 18, 2025
ہومغزہ لہو لہوسندھ بھر میں روایتی جوش و جذبے کے ساتھ کلچر ڈے منایا...

سندھ بھر میں روایتی جوش و جذبے کے ساتھ کلچر ڈے منایا جا رہا ہے



کراچی:

کراچی سمیت سندھ بھر میں آج روایتی جوش و جذبے کے ساتھ ’سندھ کلچر ڈے‘ منایا جا رہا ہے۔

اس دن کی مناسبت سے کراچی پریس کلب اور اردگرد علاقوں میں مختلف تقریبات منعقد کی جائیں گی، جن میں شہری سندھی ٹوپی، اجرک اور ثقافتی لباس پہن کر صوبے کی قدیم تہذیب سے اپنی وابستگی کا اظہار کریں گے۔

کلچر ڈے کے موقع پر مختلف شہروں اور دیہات میں ریلیاں نکالی جا رہی ہیں، جبکہ متعدد مقامات پر میوزیکل پروگرام، نمائشیں اور ٹیبلوز کے ذریعے سندھ کی ثقافت کے رنگ نمایاں کیے جا رہے ہیں۔ بچے بھی مختلف پرفارمنس کے ذریعے خطے کی روایات کو اجاگر کر رہے ہیں۔

سندھی ٹوپی، اجرک اور دیگر ثقافتی اشیا کی خریداری میں بھی خاصا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ علاقائی دھنیں اور لوک موسیقی اس تہوار کے ماحول کو مزید خوبصورت بنا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ سندھ میں ہر سال دسمبر کے پہلے اتوار کو ’یومِ ثقافت سندھ‘ منایا جاتا ہے، جس کے لیے خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات