14 C
Lahore
Friday, December 19, 2025
ہومقومی خبریںاسرائیلی کمپنی کی پاکستان میں عوام کی پرائیویسی کو نقصان پہنچانے کی...

اسرائیلی کمپنی کی پاکستان میں عوام کی پرائیویسی کو نقصان پہنچانے کی سازش


فائل فوٹو

اسرائیلی کمپنی کی پاکستان میں عوام کی پرائیویسی کو نقصان پہنچانے کی سازش سامنے آئی ہے۔

برطانیہ کی انسانی حقوق کی تنظیم ایمنیسٹی انٹرنیشنل کے مطابق اسرائیلی فرم کا تیار کردہ پریڈیٹر اسپائی ویئر پاکستان میں متعدد افراد کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا گیا۔

ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ تحقیقات میں بلوچستان میں انسانی حقوق کے وکیل پر پریڈیٹر حملہ کی کوشش کی تصدیق سامنے آئی ہے، کمپنی موبائل ڈیوائسز سے فائدہ اٹھا کر صحافیوں، انسانی حقوق کے محافظوں اور سول سوسائٹی اراکین کی نگرانی کو ممکن بناتی ہے۔

ایمنیسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ کمپنی کے پاس حکومتی دفاتر میں موجود پریڈیٹر میں صارف کے سسٹمز تک رسائی برقرار رکھنے کی صلاحیت موجود تھی، پریڈیٹر سسٹمز کے ذریعے جمع ہونے والا حساس ڈیٹا بھی اسرائیلی کمپنی کی دسترس میں رہتا تھا۔

پاکستان سمیت دیگر ممالک کے صارفین کو گوگل نے اسپائی ویئر حملہ کے ممکنہ ہدف کے طور پر وارننگ بھی جاری کی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات