10 C
Lahore
Friday, December 19, 2025
ہومغزہ لہو لہواجتماع عام میں تعاون پر جماعت اسلامی کی جانب سے لاہور انتظامیہ...

اجتماع عام میں تعاون پر جماعت اسلامی کی جانب سے لاہور انتظامیہ کا شکریہ



لاہور:

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد نے ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کاظمی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران لیاقت بلوچ نے ڈپٹی کمشنر کا جماعت اسلامی کے حالیہ اجتماع عام میں انتظامات اور تعاون فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی سرپرستی میں تمام سرکاری محکموں نے بھرپور تعاون کیا۔ اس موقع پر لیاقت بلوچ نے ڈپٹی کمشنر کو شیلڈ بھی پیش کی۔ 

ملاقات کے موقع پر امیر جماعت اسلامی لاہور ضیا الدین انصاری ایڈووکیٹ، ناظم مالیات نذیر احمد جنجوعہ، نائب امیر لاہور ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد، احمد سلمان بلوچ، محمود الاحد اور ملک محمد الیاس بھی موجود تھے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات